پاکستان اسٹروک سوسائٹی انٹرنیشنل اسٹروک سوسائٹی سے وابستہ ہے ، جو ایک عالمی سطح پر اسٹروک کے عالمی بوجھ سے نمٹنے کے لئے وقف ہے۔ مشن اسٹروک سے بچاؤ اور فالج کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان میں ، سوسائٹی ڈاکٹروں اور میڈیکل طلباء کے لئے سیمینار اور لیکچرز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم عوامی آگاہی مہم کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔ عوام میں شعور اجاگر کرکے ، فالج کی روک تھام کا یہ بہترین طریقہ ہے۔ ہم عوام اور مریضوں کے لئے اسٹروک انفارمیشن بروشرز شائع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہم ان کے ایجنڈے میں اسٹروک سے بچاؤ کے لئے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے حکام سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔
متحرک زندگی گزار کر فالج کے امکانات کم کریں
ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن کے زیرِاہتمام دُنیا بَھر میں ہر سال29اکتوبر کو ’’عالمی یومِ فالج‘‘ منایاجاتا ہے۔ صحت کے دیگر ایّام کی طرح اس دِن کے لیے بھی کوئی ایک تھیم منتخب کرکےعوام النّاس میں آگاہی عام کی جاتی ہے۔ امسال کا تھیم ،”Join The MoveMent To Prevent Stroke”ہے۔جب کہ ورلڈ اسٹروک آرگنائزیشن کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوں کہ ہر چار میں سے ایک بالغ فرد پر کبھی بھی فالج کا حملہ ہو سکتا ہے، تو ایک سلوگن”DON’T BE THE ONE”بھی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ درمیانی عُمر کے افراد میں فالج کی شرح برطانیہ یا امریکا کی نسبت پاکستان، بھارت، روس، چین اور برازیل میں پانچ سے دس گنا زائد پائی جاتی ہے۔مختلف طبّی تحقیقات کے مطابق ترقّی پذیر مُمالک میں، بشمول پاکستان فالج کی وجوہ مغربی مُمالک سے قدرے مختلف ہیں،جب کہ ہمارے خطّے میں نوجوانوں خاص طور پر خواتین میں مرض کی شرح بُلند ہے۔ دُنیا بَھر میں پاکستان کا شمار آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر کیا جاتا ہے(جو تقریباً 22کروڑ نُفوس پر مشتمل ہے)اور کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ آبادی کا تقریباً 5فی صد حصّہ فالج کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اس اعتبار سے مُلک کے طول و عرض میں تقریباً دس لاکھ سے زائد فالج سے متاثرہ مریض موجود ہیں۔